خیبر پختونخوا، سینیٹ کی 11 نشستوں کیلئے پولنگ کا وقت شروع

خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات: حکومت و اپوزیشن کے تمام امیدوار کامیاب

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات مکمل ہو گئے، جس میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 6 نشستیں حکومت اور 5 اپوزیشن کے حصے میں آئیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مراد سعید نے 26، فیصل جاوید نے 22 اور نورالحق قادری نے 21 ووٹ حاصل کر کے جنرل نشستوں پر سینیٹر منتخب ہو گئے۔پی ٹی آئی کے ہی مرزا آفریدی نے بھی 21 ووٹ حاصل کر کے سینیٹ کی نشست اپنے نام کی۔

اپوزیشن کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے عطاء الحق درویش نے 18 ووٹ حاصل کیے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کے فرزند نیاز احمد بھی 18 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہو گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے طلحہ محمود نے 17 ووٹ حاصل کر کے ایوان بالا میں جگہ بنا لی۔

خواتین کی مخصوص نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کی روبینہ ناز نے 89 ووٹ حاصل کیے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد نے 52 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔
ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے اعظم سواتی نے 89 ووٹ حاصل کیے جبکہ دلاور خان نے 54 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔۔

Scroll to Top