اسلام آباد (مہوش قماص )خیبر پختونخواہ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد ایوانِ بالا میںحکمران اتحاد کو ایک تہائی اکثریت حاصل ہوگئی۔
انتخابات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی 26 سینیٹرز کے ساتھ ایوانِ بالا کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف16 سینیٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اسے مزید 6 آزاد سینیٹرز کی حمایت بھی حاصل ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن 20 سینیٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹرز کی کل تعداد 7 ہو گئی ہے۔
دیگر جماعتوں میں بلوچستان عوامی پارٹی کے 4، ایم کیو ایم پاکستان اور عوامی نیشنل پارٹی کے 3تین سینیٹرز موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سوات میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات
سینیٹ میں اس نئی سیاسی ترتیب کے بعد حکمران اتحاد کو قانون سازی میں خاطر خواہ برتری حاصل ہو گئی ہے ۔