سوات (شہزاد نوید) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے چالیار میں 14 سالہ طالبعلم مبینہ طور پر قاری کے تشدد سے جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے طالبعلم کی شناخت فرحان ایاز کے نام سے ہوئی ہے جو مقامی مدرسے میں زیرتعلیم تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مدرسے کے قاری نے فرحان پر مبینہ جسمانی تشدد کیا جس کے باعث اس کی حالت غیر ہو گئی۔بعد ازاں اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیاتاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
فرحان ایاز کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات، حکمران اتحادکو دو تہائی اکثریت حاصل ہوگئی
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد مدرسے کے دو اساتذہ کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔