کوہستان میں 40 ارب کے کرپشن اسکینڈل پر نیب کا بڑا وار، سونا، ڈالر اور کروڑوں کی نقدی برآمد

کوہستان کرپشن سکینڈل : 9 ملزمان نے جرم تسلیم کرلیا، پلی بارگین کے لئے درخواستیں جمع

کوہستان کرپشن کیس میں 40 ارب روپے کے اسکینڈل کے حوالے سے 9 ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔

یہ درخواستیں چیئرمین نیب کو بھیج دی گئی ہیں جہاں سے منظوری کے بعد انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

نیب ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلی تفتیش جاری ہے جس میں اسلام آباد میں ان کے کروڑوں روپے مالیت کے شاپنگ مالز، بنگلے اور دیگر پراپرٹیز شامل ہیں۔

نیب خیبرپختونخوا نے بتایا کہ ٹھیکیدار ایوب نے پلی بارگین کے لیے 3 ارب 45 کروڑ روپے کی درخواست دی ہے جو اس کیس میں اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور:وزیراعلی کا بارشوں اور سیلاب کے باعث پیش آنے والے واقعات پر اظہار افسوس،اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے کوہستان کرپشن سکینڈ ل میں پی ٹی آئی کے نو منتخب سینیٹر اعظم سواتی کو دو بار طلب کیا گیا ۔ پہلی مرتبہ طلبی کے بعدنیب نے اعظم سواتی کے جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انھیں 17جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا تھا ۔

Scroll to Top