مودی کو ایک اور جھٹکا، ٹرمپ نے بھارت کی بڑی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے لیے ایک اور بڑا دھچکا دیتے ہوئے بھارت میں قائم 7 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

یہ اقدام صدر ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف اور تجارتی جرمانے کے اعلان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ان کمپنیوں پر الزام ہے کہ وہ ایران سے تیل کی تجارت میں ملوث ہیں، جسے امریکہ عالمی سلامتی اور مشرق وسطیٰ کے استحکام کے لیے خطرہ تصور کرتا ہے۔

واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ ایران تیل سے حاصل شدہ آمدنی کو علاقائی بدامنی اور اپنے عوام کے استحصال کے لیے استعمال کرتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت ایران سے پیٹرولیم، پیٹرولیم مصنوعات اور پیٹروکیمیکل تجارت کرنے والی 20 کمپنیوں اور 10 بحری جہازوں پر عالمی پابندیاں عائد کر رہی ہے، جن میں سے 7 کمپنیاں بھارت میں رجسٹرڈ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کیساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کر دیا

اس سے قبل بدھ کے روز صدر ٹرمپ نے سماجی پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل (Truth Social) پر جاری بیان میں بھارت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اور اس پر 25 فیصد ٹیرف اور اضافی جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا تھابھارت ہمارا اچھا دوست ہے، لیکن بدقسمتی سے ہم نے اس کے ساتھ بہت کم کاروبار کیا ہے کیونکہ بھارت کی طرف سے عائد کردہ ٹیرف بہت زیادہ اور غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں انتہائی سخت اور ناقابل قبول ہیں۔

> بھارت ہمارا اچھا دوست ہے، لیکن بدقسمتی سے ہم نے اس کے ساتھ بہت کم کاروبار کیا ہے کیونکہ بھارت کی طرف سے عائد کردہ ٹیرف بہت زیادہ اور غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں انتہائی سخت اور ناقابل قبول ہیں۔

Scroll to Top