ایمل ولی خان کو سینیٹ کی سیٹ خیرات میں ملی ہے، ارباب حضر حیات

مسلم لیگ ن کے رہنما ارباب حضر حیات نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمل ولی خان کو سینیٹ کی سیٹ خیرات میں ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایمل ولی خان نے سینیٹ کی سیٹ حاصل کرنے کے لیے خیبرپختونخوا کا ڈومیسائل منسوخ کیا اور بلوچستان سے الیکشن لڑا جو کہ پوری دنیا کے سامنے ایک متنازعہ معاملہ ہے۔

ارباب حضر حیات نے کہا  کہ انسان کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے پھر دوسروں پر بات کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی کے دیگر رہنما بھی وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، جو کہ قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ایمل ولی خان کے حق میں بول پڑے

مسلم لیگ ن رہنما ارباب حضر حیات کا کہنا ہے کہ اے این پی کو چاہیے کہ اپنی پارٹی کو دوبارہ منظم کرے کیونکہ خیبرپختونخوا میں اے این پی ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکی ہے۔

Scroll to Top