ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج پشاور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے

پشاور: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج بروز جمعہ 10 اکتوبر کو پشاور کور ہیڈ کوارٹر میں ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ترجمان کے مطابق یہ پریس کانفرنس دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو گی، جسے براہِ راست پشاور سے نشر کیا جائے گا۔

ملکی سیکیورٹی صورتحال اور دہشتگردی سے نمٹنے کے حالیہ اقدامات سے متعلق اہم امور پر گفتگو متوقع ہے۔

Scroll to Top