پاکستان سٹاک مارکیٹ مسلسل گراوٹ کا شکار، سرمایہ کار سر پکڑ کر بیٹھ گئے

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید مندی دیکھی گئی جس کے باعث سرمایہ کار شدید پریشانی کا شکار ہو گئے۔

ہنڈرڈ انڈیکس 1700 پوائنٹس کی نمایاں کمی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں مجموعی طور پر 1900 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

مارکیٹ کاروبار کے آغاز پر ایک لاکھ 64 ہزار پوائنٹس کی سطح کو برقرار نہ رکھ سکی اور تیزی سے نیچے گری جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج مسلسل پانچویں روز تنزلی کا شکار ہے، گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی ہنڈرڈ انڈیکس 735 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 164,530 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں: آج مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کیا رہی؟ تفصیلات جانئے

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی، ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 10 پیسے کا ہو گیا ہے جو روپے کی قدر میں معمولی بہتری کی علامت ہے۔

Scroll to Top