فلپائن اور انڈونیشیا میں شدید زلزلہ، سونامی کا خطرہ

فلپائن کے منڈاناؤ کے ساحل کے قریب 7.4 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے بعد فلپائن اور انڈونیشیا کے کچھ ساحلی علاقوں میں سونامی کی ابتدائی وارننگ جاری کی گئی۔

زلزلے کے بعد انڈونیشیا اور فلپائن کے ساحلوں پر زلزلے کی مزید لہریں محسوس کی گئیں جن کے باعث ساحلی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

فلپائن کے صدر نے کہا کہ حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ ساحلی علاقوں میں فوری انخلا کریں اور ایمرجنسی انتظامات کو یقینی بنائیں۔

انڈونیشیا کے شمالی سولاویسی اور پاپوا علاقوں میں بھی سونامی وارننگ جاری کی گئی، جہاں 50 سینٹی میٹر تک بلند لہروں کے آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: روس میں میں 7.8 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

امریکی نیشنل سونامی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ سونامی کی لہریں پہلی لہر کے بعد کئی گھنٹے تک جاری رہ سکتی ہیں اور ان کا اثر ساحلی علاقوں کی جغرافیائی ساخت پر منحصر ہوتا ہے۔

Scroll to Top