ریپبلکن رہنماؤں اور عالمی سیاسی شخصیات کی بھر کوشش کے باجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نوبیل امن انعام حاصل کرنے کا خواب پورا نہیں ہو سکا۔
ناروے کی نوبل کمیٹی نے وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو کو جمہوری حقوق کی جدوجہد اور آمریت سے پرامن تبدیلی کی کوششوں پر نوبل امن انعام دیا۔
ٹرمپ نے دونوں صدارتوں کے دوران کئی بار اس انعام کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا، خاص طور پر ابراہیم معاہدوں کے ذریعے اسرائیل اور عرب ممالک کے تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں کو اپنی کارکردگی کا حصہ قرار دیتے رہے،
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کہا کہ انعام کے لیے نہیں بلکہ جانیں بچانے کی وجہ سے انہوں نے یہ کام کیا۔
اگرچہ صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے متعدد نامزدگیاں موصول ہوئیں مگر زیادہ تر یکم فروری کی آخری تاریخ کے بعد آئیں جو 2025 کے انعام کے لیے مقرر تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نوبل امن انعام کے بارے میں کہا انہوں نے آٹھ جنگیں روکی ہیں، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، لیکن وہ کریں گے جو وہ کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی خاتون کے نام
ٹرمپ نے مزید کہا کہ جو بھی کریں ٹھیک ہے، مجھے یہ معلوم ہے، میں نے یہ اس لیے نہیں کیا کہ انعام ملے، میں نے یہ اس لیے کیا کیونکہ میں نے بہت سی زندگیاں بچائیں۔