ملک سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی جب کہ چاندی کی قیمت مسلسل اضافے کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 578 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یہ 4 لاکھ 20 ہزار 600 روپے پر آ گئی ہے۔
گزشتہ روز سونا 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہوا تھا۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار 924 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 60 ہزار 597 روپے میں دستیاب رہا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 30 ہزار 547 روپے ریکارڈ کی گئی۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت دباؤ کا شکار رہی جہاں فی اونس سونا 44 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 995 ڈالر پر آ گیا۔
ادھر دوسری جانب، چاندی نے قیمتوں کے اعتبار سے نیا سنگِ میل عبور کر لیا۔
مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 34 روپے اضافے کے ساتھ 5 ہزار 100 روپے ہو گئی جب کہ 10 گرام چاندی 29.42 روپے بڑھ کر 4 ہزار 372 روپے پر جا پہنچی۔