اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 اکتوبر کے بعد فائل جمع کرانے والوں کو “لیٹ فائلر” کی فہرست میں شامل کیا جائے گا جس کے نتیجے میں ان پر اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔
ایف بی آر نے واضح کر دیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر مقرر ہےاور اس میں کسی بھی قسم کی مزید توسیع کا امکان نہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام ٹیکس دہندگان مقررہ تاریخ سے قبل اپنے گوشوارے مکمل، درست اور دیانتداری سے جمع کرائیں۔جعلی ناموں اور بے نامی ا داروں کے خلاف کارروائیاں 16 اکتوبر سے شروع کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : بلندی پر پہنچے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستاہوگیا
حکام کا کہنا ہے کہ گوشواروں میں حقائق چھپانے یا غلط معلومات فراہم کرنے پر سخت قانونی نتائج بھگتنا ہوں گے۔