ماریا کورینا نے نوبل انعام ٹرمپ اور وینزویلین کے نام کر دیا

وینزویلا میں جمہوریت کی جدودجہد پر ملنے والا عالمی نوبل انعام ماریا کورینا نے امریکی صدر ٹرمپ اور وینزویلا کے عوام کے نام کرنے کا اعلان کر دیا۔

اپنے بیان میں ماریا کورینا نے کہا کہ یہ نوبل انعام میں اس عوام کے نام کرتی ہوں جو سالہا سال سے ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور اُن کے بھی جنہوں نے ہماری آواز دنیا تک پہنچانے میں ساتھ دیا۔ صدر ٹرمپ نے وینزویلا کی آزادی کی تحریک میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی عوام، لاطینی امریکا کی اقوام اور دنیا کی جمہوریت پر یقین رکھنے والی اقوام وینزویلا کے سب سے بڑے اتحادی ہیں۔ “ہم فتح کے دہانے پر ہیں اور آج ہمیں عالمی سطح پر وہ حمایت حاصل ہے جو کبھی تصور میں بھی نہیں تھی۔ ہماری جدوجہد کا یہ عالمی اعتراف آزادی کی راہ میں ایک نئی توانائی ہے۔

ماریا کورینا کا کہنا تھا کہ وینزویلا کے عوام نے اپنے حقوق کے لیے جو قربانیاں دی ہیں، وہ رائیگاں نہیں جائیں گی،ہم آزادی کی منزل کے قریب پہنچ چکے ہیں، اور ہمیں یقین ہے کہ وینزویلا ایک دن ضرور آزاد ہوگا۔

نوبیل کمیٹی کی جانب سے امن انعام کے لیے اس سال 338 امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا جن میں سابق صدر ٹرمپ کا نام بھی شامل تھا، تاہم انعام ماریا کورینا کے حصے میں آیا۔

نوبل انعام کی باضابطہ تقریب 10 دسمبر کو منعقد ہوگی جس میں انہیں یہ اعزاز پیش کیا جائے گا۔

Scroll to Top