خیبرپختونخوا پولیس میں ایس پی عہدے کے افسران کے تبادلے، اعلامیہ جاری

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس میں ایس پی عہدے کے افسران کے تبادلے کر دیے گئے ہیں، جس کا اعلامیہ آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید کے دفتر سے جاری کیا گیا ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق، ایس پی محمد اشفاق کو ایس پی انوسٹی گیشن ضلع کرک سے ایس پی سی ٹی ڈی ضلع خیبر تعینات کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سجاد احمد کو ایس پی انوسٹی گیشن ضلع چارسدہ سے ایس پی سیکورٹی ایبٹ ہزارہ ریجن، سیکورٹی ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ایس پی عالمزیب کی ایکٹنگ ایس پی انوسٹی گیشن نوشہرہ سے ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

یہ تبادلے خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی میں بہتری اور سیکیورٹی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

Scroll to Top