مرغی سستی ہو گئی، انڈےمسلسل مہنگے

مظفرآباد: آج 10 فروری 2025 کی ریٹ لسٹ کے مطابق برائیلر مرغی کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے میں آئی ہےلیکن انڈوں کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز کی بات کی جائے تو 9 فروری کو برائیلر مرغی زندہ کی قیمت 425 روپے فی کلو تھی جو آج کم ہو کر 420 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت بھی 690 روپے فی کلو سے گھٹ کر 685 روپے فی کلو ہو گئی ہے، یہ بات خوش آئند ہے جبکہ بریڈر مرغی کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے۔ زندہ بریڈر مرغی 350 روپے فی کلو اور گوشت 450 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔دیسی خالص مرغی اور گولڈن مرغی کی قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ دیسی مرغی بدستور 1050 روپے فی کلو اور گولڈن مرغی 850 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں دیکھی گئی۔ 40 سے 50 گرام وزن والے انڈے آج بھی 225 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ 51 سے 65 گرام وزن والے انڈے بدستور 245 روپے فی درجن کی قیمت پر دستیاب ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کی قیمت میں کمی خوش آئند ہےلیکن انڈوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ان کے بجٹ کو متاثر کر رکھا ہے۔

Scroll to Top