سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟جانئے

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟جانئے

سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 35 ہزار 900 روپے تک پہنچ گیا

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس نے زیورات کے خریداروں اور سرمایہ کاروں دونوں کو حیران کر دیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 5 ہزار 900 روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 900 روپے فی تولہ مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 5 ہزار 65 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 73 ہزار 595 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 59 ڈالر اضافے کے بعد 4,134 ڈالر پر پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور عالمی معیشت میں غیر یقینی عوامل سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔

دوسری جانب، مقامی مارکیٹوں میں خریداروں کی تعداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے کیونکہ سونے کی بلند قیمتوں نے زیورات کی خریداری عام عوام کے لیے مزید مشکل بنا دی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

Scroll to Top