پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی یا اضافہ ؟اہم خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی یا اضافہ ؟اہم خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 60 پیسے تک اضافہ متوقع، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہوگا

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 نومبر سے نمایاں تبدیلی متوقع ہے۔ تجویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 60 پیسے اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 96 پیسے کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 8.82 روپے اضافہ متوقع ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7.15 روپے کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق 16 نومبر سے پیٹرول کی قیمت 263.49 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 288.04 روپے فی لیٹر مقرر ہونے کا امکان ہے۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ تبدیلی ہفتے کے روز عمل میں آئے گی۔ اوگرا کی جانب سے سمری وفاقی حکومت کو بھیجی جائے گی، اور وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ قیمتوں کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

اس اقدام کا مقصد عالمی مارکیٹ میں قیمتوں اور ملکی معیشت کے دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں توازن قائم کرنا بتایا گیا ہے۔

Scroll to Top