بابر اعظم: ہر میچ میں بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرتا ہوں، مجھ پر کوئی پریشر نہیں، ماضی کو بھلا کر نئے دن کی تیاری کر رہا ہوں۔
قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ اُس وقت کی بہترین یادوں میں فخر زمان کی سنچری، محمد عامر کا شاندار اسپیل اور میچ کے آخری لمحے شامل ہیں۔
بابر کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد 8 سال میں بہت کچھ بدل چکا ہے، مگر اس اسکواڈ کے چند پلیئرز اب بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں چیمپئنز ٹرافی 2025: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، کس کا پلڑا بھاری؟
انہوں نے کہا کہ 2017 کے بعد پاکستان میں آئی سی سی ایونٹ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے، جس پر ہر کوئی پرجوش ہے۔ بابر اعظم نے مزید کہا کہ ٹیم کا آپ پر انحصار کرنا ایک مثبت احساس دیتا ہے اور میری ہر میچ میں کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے بہترین پرفارم کروں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان پر کوئی پریشر نہیں ہے اور وہ ماضی کو بھلا کر نئے دن کی تیاری کر رہے ہیں۔
سابق کپتان نے پاکستان کی کرکٹ کے حوالے سے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ ہر کسی کو متحد کرتی ہے، اور جب قومی ٹیم کھیلتی ہے، تو ہر کوئی پاکستان کی فتح کے لیے دعا گو ہوتا ہے۔ بابر اعظم کا یہ بھی ماننا ہے کہ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج حاصل ہوگا۔