سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟جانئے

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟جانئے

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 662 روپے تک پہنچ گیا

تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں ملکی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت 4,207 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔ اس کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی نظر آئے اور پاکستان میں فی تولہ سونا 1,200 روپے سستا ہو گیا۔

اس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی موجودہ قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 662 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,029 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 77 ہزار 796 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,900 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی اور مقامی کرنسی کے اتار چڑھاؤ کے باعث ملکی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں ردوبدل دیکھنے میں آتا ہے۔ سرمایہ کاروں اور صارفین کے لیے یہ موقع سونے کی خریداری کے لحاظ سے اہم ثابت ہو سکتا ہے۔

Scroll to Top