سونے کی اونچی اڑان جاری! قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا آج کتنے کا ہوگیا؟ جان کر دنگ رہ جائینگے

سونے کی اونچی اڑان جاری! قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا آج کتنے کا ہوگیا؟ جان کر دنگ رہ جائینگے

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور سرمایہ کار اس میں مسلسل اضافے سے پریشان ہیں۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 14 ہزار 800 روپے مہنگا ہو گیا۔ اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے تک پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جو 12 ہزار 689 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 53 ہزار 671 روپے تک جا پہنچی ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور فی اونس سونا 148 ڈالرز بڑھ کر 5064 ڈالرز تک پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب اور غیر یقینی اقتصادی حالات کی وجہ سے سونے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے، اور سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ عالمی اور ملکی حالات میں اتار چڑھاؤ برقرار رہا تو سونے کی قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس کا اثر ملکی مارکیٹ اور سرمایہ کاروں پر پڑ سکتا ہے۔

سرمایہ کاروں کے لیے یہ صورتحال خاصی نگران کن ہے، کیونکہ فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافہ اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ کسی بھی وقت مارکیٹ میں نئی ریکارڈ سطحیں قائم کر سکتا ہے۔

Scroll to Top