آج (جمعرات) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ایک بے مقصد میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیمیں ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں، پاکستان کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کریں گے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم نجم الحسین شانتو کی زیر قیادت میدان میں اُترے گی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان، بھارت، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں چیمپئینز ٹرافی،بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ تاخیر کا شکار
پاکستان اپنے چیمپئنز ٹرافی ٹائٹل کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکا ہے۔ بنگلہ دیش بھی سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔
دونوں ٹیمیں اس میچ کے ذریعے اپنے گروپ کی آخری ملاقات کھیلیں گی۔