لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قراقرم ہائی وے متعدد مقامات پر بند

ایبٹ آباد: ہزارہ ڈویژن کے علاقوں مانسہرہ، وادی کاغان، ناران، شوگراں اور بابوسر ٹاپ میں مسلسل تیسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پارہ منفی سے نیچے چلا گیا۔

مانسہرہ کے میدانی علاقوں، وادی سرن، وادی کونیش، اوگی اور تنال میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

مانسہرہ اور کاغان کو ملانے والی قراقرم ہائی وے پر کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جس کے باعث قراقرم ہائی وے متعدد مقامات پر ٹریفک کے لئے بند ہوچکی ہے۔

مانسہرہ میں سردی کی لہر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ موسم سرما واپس آ گیا ہے۔ مانسہرہ کے پہاڑوں پر برفباری اور بارش کا سلسلہ کل شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ہزارہ ڈویژن کے مختلف علاقوں سے بھی سڑکیں بند ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس نے مقامی برادری کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

Scroll to Top