اسلام آباد میں موسم خوشگوار، ہلکی بوندا باندی شروع

اسلام آباد میں موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور شہر میں ہلکی ہلکی بوندا باندی شروع ہو گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کچھ مقامات پر درمیانہ سے شدید بارش بھی ہو سکتی ہے، جبکہ اس دوران بعض علاقوں میں ژالہ باری کا بھی خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب اور اسلام آباد میں بارشوں کا نیا اسپیل، خشک سالی کا خاتمہ

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی وجہ سے حادثات کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

 ژالہ باری سے فصلوں اور جڑواں علاقوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Scroll to Top