پشاور: پشاور میں بوندا باندی اور یخ بستہ ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں، جس سے موسم سرد ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کی توقع ہے۔
اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مری، گلیات اور اس کے اطراف میں بھی موسم ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں درجہ حرارت بڑھنے لگا ،بارش کے کتنے امکانات ؟ جانیں
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔