اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (جی یو آئی) خیبرپختونخوا میں عدم اعتماد کی تحریک میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔
دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے واضح کیا کہ مولانا فضل الرحمان کا اس معاملے پر موقف بالکل واضح ہے اور وہ عدم اعتماد کے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : نظم و نسق کی ناکامی، عوام کی جانوں سے کھیلنا بند کریں، اختیار ولی
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 27 ویں آئینی ترمیم کا انتظار ہے، اور جب یہ ترمیم آئے گی تو اس کے مقصد کو سمجھ کر ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔