فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت مسلح افواج کی کیپٹن شیر خان شہید کو 26ویں یوم شہادت پر دلی خراج عقیدت

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی سٹاف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف ائیر سٹاف، چیف آف نیول سٹاف اور پاکستان کی مسلح افواج نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید، نشان حیدر کو ان کی 26ویں یوم شہادت پر دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے 1999 میں کارگل کے معرکہ میں غیر متزلزل جرات اور حب الوطنی کی مثال قائم کی اور اپنی جان کا نذرانہ دے کر مادر وطن کا دفاع کیا۔

ان کی بہادری اور قیادت پاک فوج کی بہترین روایات کی عکاسی کرتی ہے، جس نے ملکی سالمیت کے دفاع میں لازوال قربانیاں دیں۔

کیپٹن شیر خان کی قربانی بے لوثی اور فرض شناسی کا مظہر ہے جو پاکستان کی مسلح افواج کے جذبے کی نمائندگی کرتی ہے۔ ان کی میراث آج بھی پاکستانی عوام کے دلوں میں زندہ ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

اس مقدس موقع پر مسلح افواج نے وفاداری، جرات اور عزت کی ان اقدار کو برقرار رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو خراج تحسین پیش کیا۔

Scroll to Top