وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد آذربائیجان سے وطن واپس پہنچ گئے۔ وہ خصوصی طیارے کے ذریعے رات گئے لاہور پہنچے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا طیارہ جاتے اور آتے وقت افغانستان کی فضائی حدود کو مکمل طور پر نظر انداز کرتا رہا، جس کے باعث طویل فضائی راستہ اختیار کیا گیا۔

وزیراعظم کا طیارہ اسلام آباد سے روانہ ہوکر تاجکستان اور ترکمانستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے باکو پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کا چار ملکی دورہ، ترک، ایرانی، آذربائیجانی اور تاجک قیادت سے اہم ملاقاتیں شیڈول

جمعہ کے روز وزیراعظم باکو سے آذربائیجان کے شہر فضولی بھی گئے اور اسی رات وطن واپسی کا سفر اختیار کیا۔ واپسی پر بھی طیارے نے کابل فلائٹ انفارمیشن ریجن کو بائی پاس کیا اور گزشتہ روز کے ہی طویل راستے سے پاکستان پہنچا۔

Scroll to Top