علی امین گنڈاپور اگر سیاست چھوڑ دیں تو صوبے اور پی ٹی آئی کے لیے بڑا احسان ہوگا، شگفتہ ملک

پشاور : مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد اپوزیشن کے لیے حکومت بنانے کے لیے صرف 20 اراکین کی ضرورت ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر آئینی اور غیر جمہوری عمل میں شامل نہیں ہوگی کیونکہ یہ پارٹی کی روایات کے خلاف ہے۔

شگفتہ ملک نے پختون ڈیجٹل پوڈکاسٹ  میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر علی امین گنڈاپور سیاست چھوڑ دیں تو یہ صوبے اور پاکستان تحریک انصاف کے لیے بڑا احسان ہوگا، کیونکہ ان کا مزاج اور طریقہ کار سیاست کے لیے مناسب نہیں ہے۔

شگفتہ ملک نے صوبائی بجٹ میں خواتین اور نوجوانوں کے لیے مختص فنڈز پر بھی بات کی اور کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم تک خواتین کی رسائی مشکل بنا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں عدم اعتماد کی باتیں تو بہت ہو رہی ہیں، مگر عملی طور پر کچھ نظر نہیں آ رہا، اجمل وزیر

پہلے خواتین کے علاج کے لیے مخصوص تنظیم بھی غیر فعال ہو چکی ہے اور پنشنز بھی بند ہو چکی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت کی ترجیح نہ خواتین ہیں اور نہ ہی نوجوان۔

Scroll to Top