خیبرپختونخوا بدامنی کی لپیٹ میں، وزیراعلیٰ لاہور میں سیاسی نمائش میں مصروف ہیں، ڈاکٹر عباد اللہ

پی ٹی آئی کے ناراض اراکین اپوزیشن کی نشستوں پر کسی قسم کا اثر نہیں ڈالیں گے، ڈاکٹر عباد

پشاور(اعجاز احمد آفریدی) خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض اراکین اپوزیشن کی نشستوں پر کسی قسم کا اثر نہیں ڈالیں گے۔

ان کے مطابق اگر ناراض اراکین دستبردار نہ بھی ہوئے تو صرف انتخابی عمل سے گزرنا ہوگا لیکن اپوزیشن اپنی تمام نشستیں حاصل کر لے گی۔

پختون ڈیجیٹل سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عباد نے واضح کیا کہ حکومت کے ساتھ سینیٹ نشستوں پر معاہدہ صرف اس لیے کیا گیا تاکہ ہارس ٹریڈنگ (ووٹوں کی خرید و فروخت) کو روکا جا سکے اور اس مقصد میں کسی حد تک کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ناراض اراکین اپوزیشن کے لیے کسی قسم کا خطرہ نہیں ہیں،میں آج بھی علی امین گنڈا پور سے کیے گئے معاہدے پر قائم ہوں،ہم نے یہ معاہدہ اس لیے کیا تاکہ سینیٹ انتخابات سے قبل جو منڈیاںلگتی تھیں اور جو ہارس ٹریڈنگ ہوتی تھی، اس کا راستہ روکا جا سکے

ڈاکٹر عباد نے خدشہ ظاہر کیا کہ حلف برداری کے لیے بلایا گیا اسمبلی اجلاس کورم کی کمی کے باعث ملتوی ہو سکتا ہے، ایسی صورت میںاپوزیشن چیف جسٹس سے حلف لینے کی درخواست کرے گی، آئین کے تحت ہمارے پاس یہ راستہ بھی موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے کہ اتوار کے روز یا شام تک حلف برداری کا عمل مکمل ہو جائےاور اگر کوئی رکاوٹ پیش آئی تو سینیٹ الیکشن کے اجلاس سے قبل حلف لازمی طور پر لے لیا جائے گا، تاہم امید ہے کہ اتوار کو ہی یہ مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔

میڈیا میں زیرِ گردش خبروں کے حوالے سے انہوں نے وضاحت کی کہ حکومت اور اپوزیشن کے مشترکہ پینل کی کوئی بات نہیں ہوئی،ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ اپوزیشن اور حکومت اپنے اپنے الگ پینلز بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اگر سانحہ سوات کو کرپشن سے جوڑاجا رہا ہے تو پنجاب کے سانحات کو کیا نام دیں گے،بیرسٹر سیف

ڈاکٹر عباد نے کہا کہ معاہدے کے وقت علی امین گنڈا پور سے یہ طے ہوا تھا کہ وہ اپنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لیں گےاور میں اپنے امیدواروں کے کاغذات واپس لوں گا،میں آج بھی اپنے وعدے پر قائم ہوں، اب حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے ناراض اراکین کو دستبردار کرائے۔

Scroll to Top