ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان چیمپیئنز کا فاتحانہ آغاز

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان چیمپیئنز کا فاتحانہ آغاز

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے افتتاحی میچ میں پاکستان چیمپیئنز کا فاتحانہ آغاز کرکے ایونٹ میں پہلی کامیہابی سمیٹ لی۔

ایجبیسٹن، برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان چیمپیئنز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ چیمپیئنز کو 5 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان چیمپیئنز نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 160 رنز بنائے اور 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

سابق کپتان محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 رنز کی اہم اننگز کھیلی، عامر یامین نے صرف 13 گیندوں پر 27 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ بہتر کیا۔

پاکستان کی جانب سے باقی بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے انگلینڈ کی جانب سے لیام پلنکٹ اور کرس ٹریملیٹ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں انگلینڈ چیمپیئنز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں صرف 155 رنز ہی بنا سکی، فل مسٹارڈ نے 58 رنز اور ایئن بیل نے ناقابلِ شکست 51 رنز بنائے مگر وہ ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کی ٹیم میں شمولیت پر بھارتی کھلاڑیوں نے میدان میں اترنے سے انکار کر دیا

اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان چیمپیئنز نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2025 میں فاتحانہ آغاز کیا۔

Scroll to Top