امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی تینوں جوہری تنصیبات امریکی بمباری کے نتیجے میں مکمل طور پر تباہ اور ناکارہ ہو چکی ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی تینوں جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں، جوہری تنصیبات کو دوبارہ فعال بنانے میں ایران کو کئی برس لگیں گے۔
انہوں نے مزید کہا اگر ایران ان تنصیبات کو دوبارہ بحال کرنا چاہے بھی تو بہتر یہی ہوگا کہ وہ تین مختلف مقامات پر نئے سرے سے آغاز کرے۔
ٹرمپ کے بیان کے بعد برعکس امریکی میڈیا میں ایسی رپورٹس گردش کر رہی ہیں جن کے مطابق کچھ ایرانی تنصیبات بڑی حد تک محفوظ رہی ہیں۔
22 جون کو امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام پر مہلک بمباری کی جس میں تہران کے قریب فوردو افزودگی پلانٹ کے ساتھ ساتھ نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔
یہ حملے اسرائیلی فضائی کارروائیوں کے ساتھ ہم آہنگی سے کیے گئے جن کا مقصد ایران کے جوہری اور عسکری انفراسٹرکچر کو تباہ کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے تھے، امریکی صدر ٹرمپ
ایران نے ہمیشہ اس الزام کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن، سول اور توانائی کے حصول کے لیے ہے۔