لیجنڈز کرکٹ لیگ کے شائقین کے لیے افسوسناک خبر، پاکستان اور بھارت کے درمیان آج شام ہونے والا میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ورلڈ کرکٹ لیگ کے منتظمین نے بتایا ہے کہ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے سٹیڈیم بند رہے گا اس لیے عوام آنے کی زہمت نہ کریں۔
میچ کی منسوخی کی وجوہات فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئیں، تاہم منتظمین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام ٹکٹ ہولڈرز کو مکمل رقم واپس کی جائے گی۔
رقم کی واپسی خودکار طریقے سے صرف ان ہی افراد کو کی جائے گی جنہوں نے ٹکٹ خریدے تھے اور وہی اصل ادائیگی کا طریقہ استعمال کیا جائے گا، رقوم کی واپسی کے لیے 30 دن کا وقت درکار ہو سکتا ہے۔
ایونٹ میں شامل ہاسپیٹیلٹی پیکجز خریدنے والے شائقین کو بھی پیکج میں شامل ٹکٹ کی مکمل رقم واپس کی جائے گی۔
ورلڈ کرکٹ لیگ کے مطابق ٹورنامنٹ کے باقی میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کی ٹیم میں شمولیت پر بھارتی کھلاڑیوں نے میدان میں اترنے سے انکار کر دیا
پانچ بھارتی لیجنڈ کرکٹرز نے سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کی ٹیم میں شمولیت پر اعتراض کیا تھا اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ اگر آفریدی میدان میں اتریں گے تو وہ میچ نہیں کھیلیں گے۔