بلوچستان کے علاقے پارود میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ایک بار پھر ناکام بنا دیے گئے۔
وزیر اعلیٰ نے پارود میں کارروائی کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فرض شناسی اور بروقت کارروائی نے بلوچستان کو ایک بڑے خطرے سے بچا لیا۔
وزیر اعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ پارود میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر فورسز کا فوری اور جرات مندانہ ردعمل قابلِ ستائش ہے، ریاست کے دشمنوں کے خلاف ہر محاذ پر کارروائی جاری رہے گی اور بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے حمایت یافتہ عناصر بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کے ناپاک عزائم رکھتے ہیں، مگر سیکیورٹی اداروں نے ایک بار پھر ان کے ارادوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرا بگٹی نے مزید کہا کہ ہندوستانی پشت پناہی سے سرگرم دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔