موٹروے پر سفر کرنیوالوں کے لیے اہم خبر

لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد سے لاہور آنے والی ٹریفک پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد شہر میں بھی مرکزی شاہرائیں بند کر دی گئی ہیں۔ ایکسپریس وے، فیض آباد، راول ڈیم چوک، زیرو پوائنٹ، ڈی چوک اور نادرا چوک سمیت حساس علاقوں کی جانب جانے والے تمام راستے سیل کر دیے گئے ہیں۔

اسی طرح بری امام، کٹی پہاڑی، ٹیکسلا، اور کشمیر چوک جیسے مقامات پر بھی ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

لاہور میں بابو صابو اور ٹھوکر نیاز بیگ انٹرچینج سے موٹروے پر انٹری بند کر دی گئی ہےجبکہ اسلام آباد میں موٹروے پر داخلے کے تمام راستے بند کیے جا چکے ہیں۔ جی ٹی روڈ پر بھی مختلف مقامات پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقررہ تاریخ تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیلئےبری خبر

مریدکے، چناب نگر، اور گجرات میں جی ٹی روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑکیں بلاک کر دی گئی ہیں، جب کہ جہلم پل اور چکوال موڑ پر بھی راستے بند ہیں۔

Scroll to Top