نئی دہلی: افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ واہگہ بارڈر کو افغان تاجروں کے لیے کھولا جائے تاکہ افغانستان اور بھارت کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں بہتری لائی جا سکے۔
اپنے بیان میں امیر خان متقی نے کہا کہ افغان حکومت پاکستان اور بھارت دونوں سے یہ درخواست کرتی ہے کہ واہگہ سرحد کو افغان تجارت کے لیے قابلِ رسائی بنایا جائے کیونکہ یہ اقدام خطے میں معاشی روابط کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : موٹروے پر سفر کرنیوالوں کے لیے اہم خبر
انہوں نے کہا کہ تجارت کو سیاست سے الگ رکھا جانا چاہیےکیونکہ کاروباری سرگرمیوں سے براہ راست عوام کو فائدہ پہنچتا ہے اور معیشت کو استحکام ملتا ہے۔