روزانہ سیب کھانے کے10حیرت انگیز صحت کے فوائد

روز ایک سیب، ڈاکٹر سے نجات، یہ مقولہ محض کہاوت نہیں بلکہ سائنسی طور پر بھی جزوی طور پر درست ثابت ہو چکا ہے۔

سیب دنیا بھر میں مقبول ترین پھلوں میں شمار ہوتا ہے، جو نہ صرف ذائقے میں لذیذ ہے بلکہ غذائیت سے بھرپور بھی ہے۔ اس کی بےشمار اقسام اور استعمال کے مختلف طریقے اسے مزید خاص بنا دیتے ہیں۔ لیکن اصل سوال یہ ہے کہ یہ ہماری صحت کے لیے کس قدر فائدہ مند ہے؟

آئیے روزانہ ایک سیب کھانے کے دس اہم طبی فوائد پر نظر ڈالتے ہیں۔

1. غذائیت سے بھرپور پھل
سیب قدرتی غذائی اجزا کا خزانہ ہے۔ ایک درمیانے سائز کا سیب نہ صرف کاربوہائیڈریٹس اور فائبر فراہم کرتا ہے بلکہ اس میں وٹامن C، وٹامن K، وٹامن E، وٹامن B1، B6، میگنیشیم اور کاپر جیسے اہم غذائی عناصر بھی شامل ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ، سیب میں پولی فینولز نامی اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو جسم کو فری ریڈیکلز سے تحفظ دیتے ہیں۔

2. وزن میں کمی کا قدرتی ذریعہ
سیب میں موجود فائبر اور پانی کی مقدار پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرا ہوا محسوس کرواتی ہے، جس سے غیر ضروری کھانے کی خواہش کم ہو جاتی ہے۔تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ سیب کھانے سے نہ صرف بھوک کم لگتی ہے بلکہ وزن گھٹانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

3. دل کی صحت بہتر بنائے
سیب دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوتا ہے۔اس میں موجود فائبر کولیسٹرول کو متوازن رکھتا ہے، جبکہ پولی فینولز بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتے ہیں۔یہ دونوں عناصر دل کے دورے یا فالج کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

4. ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچاؤ
تحقیقی شواہد کے مطابق سیب اور ناشپاتی جیسے پھل کھانے سے ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ 18 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔
یہ اثر سیب میں موجود پولی فینولز کی وجہ سے ہوتا ہے جو خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔

5. معدے کی صحت کو فروغ دے

سیب کا فائبر آنتوں میں جا کر مفید بیکٹیریا کی خوراک بنتا ہے، جس سے نظامِ ہضم بہتر ہوتا ہے۔یہ فائدہ مند بیکٹیریا جسمانی مدافعت کو مضبوط کرتے ہیں اور موٹاپا، ذیابیطس اور کینسر جیسے خطرات کو کم کرتے ہیں۔

6. کچھ اقسام کے کینسر سے ممکنہ تحفظ
سیب میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس خاص طور پر پولی فینولز، کینسر کے خلیات کی افزائش کو سست کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ سیب کے استعمال سے پھیپھڑوں، بریسٹ اور غذائی نالی کے کینسر کے خطرات کم ہو سکتے ہیں۔

7. دمہ کی شدت کم کرنے میں مددگار
سیب میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس سانس کی نالیوں میں سوجن کو کم کر سکتے ہیں، جو دمہ کی ایک بڑی وجہ ہے۔خاص طور پر سیب کے چھلکوں میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔

8. دماغی صحت کے لیے مفید
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ سیب میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس دماغ کو الزائمر جیسے امراض سے بچا سکتے ہیں۔یہ دماغی خلیات کو آکسیڈیٹیو اسٹریس سے محفوظ رکھتے ہیں، جو یادداشت کی کمزوری کا باعث بن سکتا ہے۔

9. ذہنی تناؤ میں کمی
پھلوں اور سبزیوں کا استعمال مجموعی ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ایسی تحقیقات موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ پھلوں کی کمی ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کا باعث بن سکتی ہے۔

10. سینے کی جلن اور قبض سے نجات
سیب کھانے سے سینے کی جلن میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ساتھ ہی اس میں موجود فائبر نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے، جس سے قبض جیسے مسائل سے نجات ممکن ہے۔

اہم نوٹ:یہ تمام فوائد تحقیقی جرائد اور سائنسی مشاہدات پر مبنی ہیں۔ اپنی صحت یا غذا سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل اپنے معالج یا نیوٹریشن ماہر سے مشورہ ضرور کریں۔

Scroll to Top