قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔
ایک خودکش حملہ آور نے ٹریننگ سینٹر کے نزدیک خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے فوری بعد دیگر حملہ آوروں نے فائرنگ شروع کر دی۔
سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں ٹریننگ سینٹر پر ہونے والے حملے کو ناکام بنادیا گیاہے۔
فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیاگیا۔