ہمارے بارے میں
کمپنی کی تاریخ
پختون ڈیجیٹل ایک معتبر ابلاغی ادارہ ہے جو آپ کے لیے معیاری اور مستند انفوٹینمنٹ فراہم کرتا ہے۔ ہم صحافت کے ذریعے سماجی مسائل کو نمایاں کرتے ہیں اور ناظرین تک خبریں پہنچاتے ہیں۔ ہمارا مقصد خبروں کو آسان اور قابل رسائی بنانا ہے تاکہ ہر قاری باخبر رہ سکے۔
ہمارا مشن
پختون ڈیجیٹل ایک معتبر اور قابل اعتماد صحافتی ادارہ ہے، جو محض ایک میڈیا پلیٹ فارم نہیں بلکہ سچائی پر مبنی، دیانت داری اور قومی شناخت کا ایک ابلاغی مشن ہے، جو آزادیٔ اظہار رائے کی قدروں سے جڑا ہوا ہے۔
پختون ڈیجیٹل پر بین الاقوامی اور ملکی خبریں شائع ہوتی ہیں تاہم خصوصی توجہ خیبرپختونخوا کی خبروں کو دی جاتی ہے۔
پختون ڈیجیٹل اپنے مشن میں اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ صحافت محض حقائق بیان کرنے کا نام نہیں بلکہ بیانیہ تشکیل دینے، سچائی کے تحفظ اور آزادیٔ اظہار رائے کو طاقت دینے کا نام ہے۔
اپنے مشن کے تحت ہم باشعور شہریوں کے لیے رہنمائی کا چراغ بننے، سچائی کے محافظ بننے اور حقائق کو عالمی تناظر سے جوڑنے والا پُل بننے کی تمنا رکھتے ہیں۔
پختون ڈیجیٹل اپنے قارئین کو درست، شفاف اور قابلِ اعتماد معلومات فراہم کرنے کے مشن اور عزم پر کاربند ہے کیونکہ ہمارا یقین ہے کہ آزاد صحافت کسی بھی معاشرے کی ترقی اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔
ہم آپ کے لیے وہ خبریں لاتے ہیں جو صرف بتاتی نہیں بلکہ جگاتی ہیں، وہ حقائق جو صرف سننے کے لیے نہیں بلکہ سوچنے اور عمل کرنے کے لیے ہیں۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ابلاغی محاذ پر ملک کی آزادی اور وقار پر کوئی آنچ نہ آئے۔
ابلاغی محاذ پر ہماری نظریاتی شناخت دنیا بھر میں بلند رہے۔ ہماری آواز مقامی گلی کوچوں سے لے کر عالمی سطح تک گونجتی رہے اور سب سے بڑھ کر، صحافت سچائی کی علمبردار اور عوام کی طاقت بنی رہے۔
ہمارا اپنے قارئین سے وعدہ ہے کہ پختون ڈیجیٹل آپ کے اعتماد اور آپ کی سوچ سے جڑا رہے گا۔ ہم ابلاغی محاذ پر سچائی کی اس جنگ میں آپ کے ساتھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔
ہماری ٹیم سے ملیے

Muhammad Arshad Khan
Editor

Khanzeb Mehsood
Senior Sub-Editor

Humayun Khan
Sub-Editor

Shoiab Khan
Sub-Editor

Muhammad Ibrar
Sub Editor
