مزید بارشیں ہوں گی یا موسم خشک رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

مزید بارشیں ہوں گی یا موسم خشک رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

خیبرپختونخوا اور شمالی علاقوں میں پیر کے روز(آج) موسم خشک اور سرد، ملک کے دیگر حصوں میں بھی سردی اور خشک موسم کی توقع

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پیر کے روز موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ کے پیش گوئوں کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی میں اضافہ بھی متوقع ہے۔

چترال، دیر، مالم جبہ، سیدو شریف، پشاور، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور ایبٹ آباد میں درجہ حرارت کم رہے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت چترال اور دیر میں -1 ڈگری سینٹی گریڈ، مالم جبہ میں 0، پشاور میں 5، ایبٹ آباد میں 4، بنوں میں 10 اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب چترال میں 53 فیصد، دیر میں 31 فیصد اور پشاور میں 23 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کی پیش گوئی بھی جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ مری اور گلیات میں سردی کے ساتھ خشک موسم کی توقع ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ کے ساتھ صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے اضلاع میں موسم خشک اور مستحکم رہنے کی توقع ہے۔ کشمیر میں موسم سرد اور خشک، جبکہ گلگت بلتستان میں سرد اور خشک موسم کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آج ملک کے مختلف علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت کچھ یوں ریکارڈ کیا گیا: سکردو منفی 6، لہہ منفی 5، بابوسر منفی 4، زیارت منفی 3، گلگت، استور اور گوپس میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سردی اور خشک موسم کے پیش نظر اپنے خیال رکھیں اور ضرورت کے مطابق حفاظتی تدابیر اپنائیں۔

Scroll to Top