صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ، ہسپتال منتقل

صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر زرداری کو بخار اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لایا گیا۔

نجی اسپتال میں صدر مملکت کا طبی معائنہ کرنے کے لیے ایک ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جو ان کی حالت کا جائزہ لے رہی ہے اور مناسب علاج فراہم کر رہی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی صدر آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے معالج سے رابطہ کیا۔

 گورنر سندھ نے صدر مملکت کی خیریت معلوم کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیدیا

صدر آصف علی زرداری کی صحت کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں، تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے اور علاج جاری ہے۔

Scroll to Top