خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں واقع پسیدخیل شگئ کلی کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں شادی کی بارات لے جانے والی گاڑی کھائی میں گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک کمسن بچی شدید زخمی ہوگئی، جو بعد ازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو گاڑی سے نکالا۔ کمسن بچی کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی پیدائشی جھوٹا ہے، اسپیکر خیبر پختونخوا بابر سلیم سواتی کی پریس کانفرنس
لنڈی کوتل کے پسید خیل کا علاقہ ایک پہاڑی علاقہ ہے، جہاں دشوار گزار راستوں کے باعث اس قسم کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ مقامی افراد نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں سڑکوں کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔