پشاور۔ خیبرپختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات پر عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران سیاحوں کی بڑی تعداد دیکھنے میں آئی۔ ٹورازم اتھارٹی کے ترجمان محمد سعد کے مطابق پہلے دو روز میں 51 ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔
محمد سعد کے مطابق سب سے زیادہ 28,112 سیاح وادی ناران، 17,000 سیاح گلیات اور 3,100 سیاح وادی کمراٹ پہنچے۔
سیاحوں کی سہولت اور سیکیورٹی کے لیے ٹورازم پولیس کے اہلکار مختلف مقامات پر تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں مدد فراہم کی جا سکے۔