محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کی توقع ہے ۔
گذشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا ، چھور ، نواب شاہ ، ٹنڈوجام اور تربت میں درجہ حرارت 42ڈگری ریکارڈ کیاگیا ۔