عمران خان کی نوبیل انعام کیلئے نامزدگی کی خبروں کو سیاسی چال قرار دیدیا ،یہ اقدام ناروے میں مقیم پاکستانی ووٹروں کو متاثر کرنے کیلئے کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق نوبیل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائر یکٹر کرسٹیان برگ ہارپ ویکن نے مضمون میں لکھا ہے جس میں انہوں نےنامزدگی کے دعوے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ نامزدگی کے باضابطہ اعلان سے قبل اس کا چرچا کرکے ناروے میں بسنے والے پاکستانی ووٹروں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی ۔
انہوں نے کہاکہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سیاسی رہنما کی نوبیل انعام کیلئے نامزدگی کو اس انداز میں استعمال کیاگیا ، جس سے نوبیل انعام کے وقار پر اثر پڑا ۔
نوبیل انسٹی ٹیوٹ نے واضح کیا کہ نوبیل انعام کی نامزدگی اور فیصلے کا ایک سخت ضابطہ کار ہوتا ہے او ر اسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا ناقابل قبول ہے ۔