صوبائی دارالحکومت پشاور اور گردونواح کے علاقوں میں گذشتہ شب بارش کیساتھ تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا ،ہزاروں لوگوں نے عید سیاحتی مقامات پر منائی ۔
تفصیلات کے مطابق بارش اور ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت بھی گرگیا جب کہ بالائی علاقوں میں سردی ایک بارپھر ٹھہر گئی ،دوسری جانب عید الفطر کے موقع پر سیاحوں نے صوبے کے مشہور سیاحتی مقامات پر ڈیرے ڈالے اور اپنی خوشیاں دوبالا کیں ۔
ٹورازم اتھارٹی کے مطابق عید کے تینوں دن 95ہزار سے زائد سیاحوں نے خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا 42 ہزار 111سیاحوں نے ناران اور 28ہزار نے گلیات میں عید منائی ۔
اسی طرح 16ہزار 400 سیاحوں نے کمراٹ ، 8ہزار 483نے کالا ش کی سیر کی ۔