شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ، ابتدائی تخمینے میں وزیرستان بلاک سے یومیہ 2کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہوسکے گی ۔
تفصیلات کے مطابق نئی دریافت سے یومیہ 122بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا ، اس سے قبل گذشتہ ماہ ماڑی انرجیز لمٹیڈ نے بھی شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کیا تھا ۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ ماہ ماڑی انرجیز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں ابتدائی طورپر یومیہ 2کروڑ 4 لاکھ مکعب فٹ گیس اور یومیہ 177بیرل خام تیل حاصل ہونے کا بتایا گیا تھا۔