پشاور میں مرغی اور سبزیوں کی قیمت میں بڑی کمی ،نئی قیمتیں سامنے آگئیں

پشاور میں مرغی اور سبزیوں کی قیمت میں بڑی کمی ،نئی قیمتیں سامنے آگئیں

پشاور میں مرغی اور سبزیوں کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ،مرغی کی قیمت میں 35روپے فی کلو کمی ، زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 570سے کم ہوکر 535روپے ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں فی کلو ٹماٹر 55روپے سستے ہوگئے ہیں نئی قیمت 60روپے مقرر کی گئی ہے ، لیموں کی قیمت 300سے کم ہوکر 180روپے فی کلو ہوگئی ہے ۔

اس کے علاوہ مٹر بھی 20روپے سستے ہوئے ہیں نئی قیمت 120روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ، فی کلو کریلا 80سے کم ہو کر 50روپے فی کلو میں فروخت ہورہاہے ، پیاز اور آلو کی فی کلو قیمت 60روپے کلو ، لہسن 500اور ادرک 400روپے کلو فروخت ہورہی ہے ۔

Scroll to Top