مراد سعید کیخلاف کیس کی سماعت ،احسن اقبال کے وکیل پیش نہ ہوئے ، عدالت سے اہم خبر آگئی

مراد سعید کیخلاف کیس کی سماعت ،احسن اقبال کے وکیل پیش نہ ہوئے ، عدالت سے اہم خبر آگئی

احسن اقبال نےسابق وفاقی وزیراور سینئر رہنما پی ٹی آئی مراد سعید کے خلاف 10 ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی ، وفاقی وزیر اور ن لیگی رہنما احسن اقبال کی جانب سے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے انہوں نے بتایا کہ وکیل قیصر امام آج مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے ۔

عدالتی ذرائع کے مطابق وکیل کی عدم پیشی کے باعث کیس کی سماعت 14اپریل تک ملتوی کردی ،وفاقی وزیر احسن اقبال نے رہنما پی ٹی آئی مراد سعید کیخلاف 10 ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے ۔

Scroll to Top