پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہاکہ میڈیا سے درخواست ہے کہ بغیر تصدیق کے ذرائع سے خبریں نشر کرنےسے بالکل گریز کرے ۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں حکومتی معاملات ،دہشتگردی اور افغانستان کے امور پر تبادلہ خیال ہوا ،عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو حکومتی معاملات ،جبکہ مجھے دہشتگردی اور افغانستان کے مسئلے سے متعلق ہدایات دیں ۔سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہاکہ ملکی معاشی ترقی اور سیاسی استحکام میرے لیے سب سے مقدم ہے ۔
خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ پی ٹی آئی ایک حقیقت اور اسے تسلیم کرنا ہوگا معاشی ترقی سیاسی استحکام کے بغیر ممکن نہیں اس لیے سیاسی استحکام کیلئے تحریک انصاف کو تسلیم کرنا ہوگا اور اسے دیوار سے لگانے کی کوشش بند کرنا ہوگی ۔