پشاور ،غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں ،افغان مہاجرین اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف ٹارگٹڈ اپریشن

پشاور ،غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں ،افغان مہاجرین اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف ٹارگٹڈ اپریشن

پشاور میں،غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں ،افغان مہاجرین اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس ٹارگٹڈ اپریشن

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں پولیس کی جانب سے امن وامان کی صورتحال اور جرائم کی تدارک کےلئے جرائم پیشہ افراد غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور افغان مہاجرین کے خلاف ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا ۔

پشاور کے فقیر آباد ڈویژن کے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں پاک آرمی کے ہمراہ خصوصی ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیا گیاآپریشن کی قیادت ڈی ایس پی فقیر آباد سرکل عمر آفریدی نے کی اپریشن میں پاک فوج کے جوانون کے ہمراہ لوکل پولیس، لیڈیز پولیس ، آر آر ایف، سنیفر ڈاگز، ابابیل سکواڈ اور پولیس کے دیگر یونٹس نے حصہ لیا۔

گھر گھر ٹارگٹڈ آپریشنز میں غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں، افغان مہاجرین ،غیر قانونی اسلحہ، سماج دشمن عناصر سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے،آپریشن کا مقصد سکیورٹی کو یقینی بنانا اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنا ہے

یاد رہے کہ افغان مہاجرین کے حوالے سے صوبہ بھر میں ہنگامی صورتحال بھی نافذ کی گئی ہے جن کی واپسی کےلئے پشاور کے ناصر باغ اور ضلع خیبر کے علاقہ لنڈی کوتل حمزہ بابا مزار کے قریب پوائنٹس بھی بنائے گئے ہیں ۔

Scroll to Top